بین الاقوامی

چینی خلابازوں کو ملک کے اعلی سطح کے ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

بیجنگ:30 اکتوبر ، 2024 کو ، شینزو 19 انسان بردار خلائی جہاز کو کامیابی سے لانچ کیا گیا ، اور تین چینی خلابازچائی شیو زے ، سونگ لنگ ڈ ونگ ، اور وانگ ہاؤ زے، چینی خلائی اسٹیشن تھیان حہ کے کور ماڈیول میں کامیابی سے داخل ہوئے ۔انہوں نے 6 ماہ تک مدار میں رہتے ہوئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر ، اپ گریڈ اور مرمت کے حوالے سے 90 سے زیادہ فرائض انجام دیئے اور 80 سے زیادہ خلائی سائنس کے تجربات اور تکنیکی تجربات کیے۔ شینزو 19 انسان بردار مشن کے دوران خلابازوں کی جانب سے کیبن سے باہر سرگرمی کا دورانیہ 9 گھنٹے تک کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا اور دنیا کا پہلا خلائی آپٹیکل جالی کوانٹم سیمولیشن تجرباتی پلیٹ فارم تعمیر کیا گیا

جو چین کے خلائی شعبے کی اعلیٰ معیار کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت کی علامت ہے۔ چین کے انسان بردار خلائی نصب العین میں ان کی شاندار خدمات کو سراہنے کے لئے ، 23 جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی ، چین کی ریاستی کونسل ، اور مرکزی فوجی کمیشن نے خلاباز چائی شیو زے کو "سیکنڈ کلاس ایرو اسپیس میرٹ میڈل”، خلاباز سونگ لنگ ڈونگ اور خلاباز وانگ ہاؤ زے کو "ہیروز خلاباز” اور "تھرڈ کلاس ایرو اسپیس میرٹ میڈل” کے ایوارڈز سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker