
معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک ظہیر نواز کی بیٹی کے نکاح کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، سینئر سیاستدان چوہدری تنویر، راجہ عامر خان، تحصیلدار راج جنڈ چوہدری شفقت محمود، ملک ندیم، ملک کیپٹن جواد، ملک جاوید مہر، راجہ عابد سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ملکی سیاسی قیادت کی موجودگی نے اسے یادگار لمحہ بنا دیا، جبکہ اختتام پر ایک خوبصورت گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا۔