تجارت

صدر ایف پی سی سی آئی اور آذربائجان کے سفیر کی ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں تعینات آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے سیاسی، دفاعی، معاشی اور سماجی سطح پر پاکستان اور آذربائجان کے تعلقات میں حالیہ گرمجوشی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آذربائجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آذربائجان ای سی او کے پلیٹ فارم سے مؤثر اور فعال کردار ادا کر رہا ہے، اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
سفیر خضر فرہادوف نے صدر ایف پی سی سی آئی کی بطور صدر ای سی او سی سی آئی متحرک کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تجارتی روابط میں بزنس کمیونٹی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
ملاقات میں تجارت کے فروغ، بی ٹو بی تعلقات کی بہتری اور باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker