بین الاقوامی

یانگ لنگ میں پاکستانی زرعی افراد کی تربیت کے پہلے بیچ کی اختتامی تقریب

بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے صوبہ شیان شی میں یانگ لنگ ہائی ٹیک انڈسٹریز ایگریکلچرل ڈیمونسٹریشن زون میں پاکستانی وزیراعظم کی "1000 زرعی پیشہ ور افراد کی صلاحیت کی تعمیر” کے پروگرام کے پہلے بیچ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس پہلے بیچ کے تقریباً 300 تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کو دو مختلف جامعات میں زیر تربیت رکھا گیا تھا جہاں انہیں پاکستان کے لیے انتہائی اہم شعبوں جیسے اسمارٹ ایریگیشن ، فصلوں کی کٹائی کے بعد کے نقصانات سے بچاؤ، مویشیوں کی افزائش نسل، اور پانی کے تحفظ جیسے موضوعات پر تربیت دی گئی۔


پاکستانی سفیر نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں زور دیا کہ یہ سنگ میل صرف ایک تربیتی پروگرام کا اختتام نہیں، بلکہ پاک چین تعاون کے ایک گہرے اور زیادہ مؤثر مرحلے کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ یانگ لنگ میں تربیت یافتہ پاکستانی زرعی پیشہ ور افراد کے پہلے بیچ کی کامیاب گریجویشن ، قیادتی سطح پر ہونے والے مشترکہ اجماع پر عملدرآمد کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔انہو ں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ پیشہ ور افراد جو نہ صرف جدید علم سے فیضیاب ہیں بلکہ یانگ لنگ کی زرعی جدت طرازی کی روح سے بھی آشنا ہیں اب ” تبدیلی کے سفیر ” بن کر واپس پاکستان جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان علم اور ٹیکنالوجی کے اشتراک کی ایک زندہ مثال ہے، جو پاکستان میں زرعی شعبے کی جدیدیت اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker