
اسلام آباد(سب نیوز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا انقلابی اقدام ،اسلام آباد ایکسائز گاڑی رجسٹریشن پرنمبر پلیٹ ملکیتی بنیاد پر جاری کریگی، ایکسائز نے ملکیتی نمبر پلیٹ اجرا کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آبادبلال اعظم کے مطابق اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ٹرانسفرڈگاڑی کو نیا نمبر جاری کریگا، گاڑی کو جاری ہونے والا نمبر مالک سے مستقل منسلک ہو گا، ملکیتی نمبر پلیٹ فیصلے کا اطلاق نوٹفکیشن اجرا سے قبل اور بعد کے نمبرز پر ہو گا،گاڑی فروخت کرنے والا رجسٹریشن نمبر اسلام آباد ایکسائز کو جمع کرائیگا، مالک گاڑی کا نمبر ایک سال تک بلا استعمال اپنے نام رکھ سکے گا، ایک سال میں عدم استعمال پر گاڑی نمبر منسوخ ہو جائے گا۔