بین الاقوامی

ٹرمپ نے 50 دنوں میں یوکرینی جنگ ختم کرنے کے لیے روس کو انتباہ کردیا

اگر 50 دنوں میں وہ روس کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچتے تو بہت سخت ٹیرف عائد کئے جائیں گے
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے ملاقات کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک اعلان کیا جسے انہوں نے روس کے حوالے سے "بڑا بیان” قرار دیا تھا ۔
ا ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کی کئی فون کالز "خوشگوار” لیکن "بے معنی” تھیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس سے ، بہت ناخوش ہیں اور اگر 50 دنوں میں وہ روس کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچتے تو بہت سخت ٹیرف عائد کئے جائیں گے جس کی شرح تقریباً 100 فیصد ہے۔
اسی دن امریکہ اور نیٹو کے درمیان یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے معاہدہ ہوا۔ امریکہ نیٹو کے ذریعے جدید ترین ہتھیار اور آلات یوکرین کو فراہم کرے گا۔ نیٹو ان ہتھیاروں کو فوری طور پر میدان جنگ میں پہنچا ئے گا اور اس کے تمام اخراجات نیٹو ہی ادا کرے گا۔
14 جولائی کو یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر بات ہوئی ہے ۔انہوں نے اس بات چیت کو "انتہائی مثبت” گفتگو قرار دیا ۔ ٹرمپ نے زیلنسکی کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
14 تاریخ کوہی ، روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین لیونڈ سلٹسکی نے کہا کہ امریکہ کا یوکرین کو میزائل کی سپلائی دوبارہ شروع کرنا ایک قدم پیچھے ہٹنا ہے، لیکن اس سے جنگی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker