پاکستان

احباب فکر و عمل (ای ایف اے) کے زیر اہتمام ’’پولیس اور عوام کے درمیان خلاء کم کرنے کے اقدامات‘‘ پر پروقار تقریب

اسلام آباد: بزرگ شہریوں کی فکری و سماجی تنظیم احباب فکر و عمل (ای ایف اے) کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا "پولیس اور عوام کے درمیان خلاء کم کرنے کے اقدامات”۔
تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق آئی جی اسلام آباد ریٹائرڈ اعظم سلطان تیموری اور سینئر پارلیمنٹرین ظفر علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شامل تھے۔ انہوں نے موضوع کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے مؤثر تجاویز پیش کیں۔

تقریب کا آغاز خالد ایرانی (بانی تنظیم و معروف کالم نگار) کے خطاب سے ہوا جنہوں نے تنظیم کے اغراض و مقاصد، فکری پس منظر اور ممبران کے تعارف کے ساتھ ساتھ EFA کی سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مہمانانِ خصوصی نے EFA کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کی خدمات سے پہلے ہی واقف ہیں اور ایسی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے خالد ایرانی کی قیادت میں ہونے والے کام کو ’’قابلِ تقلید‘‘ قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ میجر (ر) اشرف شاہین نے تمام مہمانوں، شرکاء، اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ EFA آئندہ بھی معاشرتی ہم آہنگی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے بامقصد پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker