تجارتتازہ ترین

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے مصری سفیر کی ملاقات، تجارتی تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحامد نے ملاقات کی، جس میں باہمی تجارتی تعلقات، فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاطف اکرام شیخ نے مصری مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پر بھاری ٹیرف میں کمی اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور بزنس وفود کے تبادلے سے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

مصری سفیر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے موجود مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker