
بیجنگ:چین کی قومی میڈیکل انشورنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چودہ تاریخ کو "2024 قومی میڈیکل انشورنس ترقیاتی شماریاتی بلٹن” جاری کیا گیا۔ بلٹن کے مطابق، چین میں بنیادی میڈیکل انشورنس کوریج 95 فیصد سے زائد پر مستحکم ہے اور بنیادی میڈیکل انشورنس کا نظام محفوظ اور مضبوط ہے۔
2024 کے آخر تک، ملک بھر میں بنیادی میڈیکل انشورنس کے تحت 1,326,620,800 افراد رجسٹرڈ تھے۔ سال 2024 میں قومی بنیادی میڈیکل انشورنس کے مجموعی فنڈز کے تحت مجموعی آمدنی 3,491.337 ارب یوآن جبکہ کل اخراجات 2,976.403 ارب یوآن رہے۔