
بیجنگ:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے حالیہ عسکری امور سے متعلق آگاہ کیا۔
تائیوان کی دفاعی ایجنسی کے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے معاملے پر، ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ تائیوان کے عوام کی کمائی ہوئی رقم کو امریکہ کو ‘حفاظتی معاوضے "کے طور پر ادا کر رہی ہے اور امریکی ہتھیاروں سے اپنا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جو بالکل غلط حساب کتاب اور خود فریبی ہے۔ "طاقت کے ذریعے وحدت کی مخالفت” کے راستے کی کوئی منزل نہیں ، "تائیوان کی علیحدگی” کی مسلح کوششیں انڈے پر پتھر برسانے کی مانند ہیں اور جنگ بھڑکانے کی ہر کوشش بالآخر ان کی اپنی تباہی کا باعث بنے گی۔
جاپان کے فلپائن کو 6 گشتی جہاز برآمد کرنے کے منصوبے پر، جیانگ بن نے کہا کہ حالیہ برسوں، جاپان نے امن آئین اور "دفاعی پوزیشن” کے اصولوں کو توڑتے ہوئے مسلسل ہتھیاروں کی برآمد کی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں افراتفری پھیلانے کے لیے "چھوٹے گروہ” تشکیل دینے کی کوشش کی ہے، جو ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ گہرائی سے خود پر غور کرے اور تاریخ سے سبق حاصل کرے، فوجی سلامتی کے شعبے میں محتاط رہے، اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے۔