
روسی وزارت دفاع نے جنگ کی ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز روسی فوج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں قائم 2 بستیوں کا کنٹرول حاصل کیاہے ۔رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں، یوکرینی فوج کے ڈرون آپریٹرز کے تربیتی مرکز اور عارضی تعیناتی کے مقامات جیسے اہداف کو نشانہ بنایا اور امریکی ساختہ "پیٹریاٹ” ایئر ڈیفنس سسٹم کے لانچرز کے 2 سیٹ اور 1 ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا ۔ اس کے علاوہ روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کی فوج کے 9 فضائی بم اور 215 ڈرونز تباہ کیے ہیں۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 13 تاریخ کو جنگ کی صورتحال کے بارے میں معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دن سہ پہر تک فرنٹ لائن پر مجموعی طور پر 97 جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں سے پوکرووسک سمت میں ہونے والی جھڑپیں سب سے شدید تھی۔جاری کی گئی معلومات کے مطابق یوکرین کی فوج نے روسی فوج کے متعدد حملوں کو پسپا کیا۔