بین الاقوامی

امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو کے لیے "ٹیرف الٹی میٹم” جاری


امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شیئن باوم اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کو خطوط جاری کیے، جن میں اعلان کیا گیا کہ یکم اگست 2025 سے امریکہ میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمد کردہ مصنوعات پر بالترتیب 30 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اسی روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے صدر ٹرمپ کے بھیجے گئے خط کا جائزہ لیا ہے، جس میں نظر ثانی شدہ ٹیرف کی شرح اور نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا یورپی یونین کی برآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنا بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف کی اہم سپلائی چینز کو نقصان پہنچائے گا اور دونوں اطراف کے کاروباروں، صارفین اور عوام کے مفادات کو متاثر کرے گا۔
اسی دن، میکسیکو کی وزارت خارجہ اور وزارت معیشت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ کے یکم اگست سے میکسیکو کی برآمدات پر 30 فیصد نئے ٹیرف کے اعلان کو میکسیکو کی حکومت "غیر منصفانہ سلوک” سمجھتی ہے۔ میکسیکو نے سرحدی کاروباروں اور روزگار کی حفاظت کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker