بین الاقوامی

شمالی کوریا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئے سن ہوئی نے شمالی کوریا کے شہر وانسان میں وزیر خارجہ کی سطح پر شمالی کوریا اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کیا۔
روس نے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں شمالی کوریا کی موجودہ حیثیت کی نفی کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے اور قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے شمالی کوریا کی طرف سے جائز کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔شمالی کوریا یوکرین کے مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور قومی خودمختاری، سلامتی کے مفادات اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے روسی حکومت کے تمام اقدامات سے مکمل طور پر متفق اور حمایت کرتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات کی کچھ تفصیلات بتائی گئیں۔ بیان کے مطابق فریقین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافے کی بنیادی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی سرگرمیوں ، خاص طور پر جوہری عناصر پر مشتمل فوجی مشقوں میں اضافہ ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker