بین الاقوامی

چین۔آسیان 10+1 وزرائے خارجہ اجلاس کا ماحول انتہائی دوستانہ اور ہم آہنگ تھا، چینی وزیر خارجہ


بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں مشرقی ایشیائی تعاون سے متعلق سالانہ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران چین اور آسیان کے درمیان تعاون کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کی۔اتوار کے روز وانگ ای نے کہا کہ اس سال مشرقی ایشیائی تعاون کے حوالے سے وزرائے خارجہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا گیا، خاص طور پر چین۔آسیان 10+1 وزرائے خارجہ اجلاس کا ماحول انتہائی دوستانہ اور ہم آہنگ تھا۔ اس وقت یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے تناظر میں، چین اور آسیان ممالک نے ایک دوسرے کی حمایت، یکجہتی اور تعاون اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی مضبوط خواہش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے کئی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں:اول ، فریقین نے چین۔آسیان فری ٹریڈ زون ورژن 3.0 مذاکرات کی تکمیل کی تصدیق کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والے رہنماء اجلاس میں اس کی منظوری اور دستخط کیے جائیں گے، جس سے یہ واضح اشارہ ملا ہے کہ ہم علاقائی اقتصادی یکجہتی کو آگے بڑھاتے رہیں گے اور اعلیٰ سطحی علاقائی فری ٹریڈ نیٹ ورک کو فروغ دیں گے۔

دوسرا ، فریقین نے چین۔آسیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے اگلے 5 سالوں کے ایکشن پلان پر اتفاق کیا، جس میں اگلے 5 سالوں کے دوران چین اور آسیان کے درمیان 40 سے زائد شعبوں میں جامع تعاون کے اہداف اور اقدامات کا تعین کیا گیا ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان تمام شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط تحریک فراہم کرے گا۔

تیسرا ،فریقین نے ” بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق ” کے مسودے کے تیسرے جائزے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا  اور 2026 کے اندر مشاورتی عمل مکمل کرکے ایک ایسا ضابطہ اخلاق حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر اتفاق کیا جو موثر، معنیٰ خیز اور بین الاقوامی قانون بشمول اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن کے مطابق ہو۔ اس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لیے مزید مضبوط ضمانت فراہم ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker