بین الاقوامی

چینی صدر کی جانب سے سورینام کی نومنتخب صدر جینفر سیمنز کو مبارکباد


بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے جینفر سیمنز کو جمہوریہ سورینام کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔اتوار کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ سورینام کیریبین میں چین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 49 برسوں کے دوران دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین سورینام تعلقات صحت مند اور مستحکم انداز میں فروغ پائے ہیں، مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور کثیر الجہتی امور میں قریبی تعاون برقرار رکھا گیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین سورینام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نومنتخب صدر سیمنز کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے اور دونوں عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker