بین الاقوامی

چین سے بہتر تعلقات آسٹریلوی ملازمتوں کا تحفظ ہیں: آسٹریلوی وزیرِ اعظم

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ "چینی رہنماؤں سے ملاقات اور شنگھائی، بیجنگ اور چھنگدو کا دورہ کرنے کے بہت منتظر ہیں”۔ البانیز نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلیا میں ہر چار ملازمتوں میں سے ایک کا انحصار تجارت پر ہے جبکہ آسٹریلیا کی تقریباً 25 فیصد برآمدات چین کو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "چین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کا مطلب آسٹریلوی ملازمتوں کا تحفظ ہے”۔اطلاع کے مطابق، البانیز 12 جولائی سے 18 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے اور ان کے وفد میں ریو ٹنٹو، بی ایچ پی بلیٹن، میکوری بینک اور دیگر صنعتی و کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز بھی شامل ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker