بین الاقوامی

مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی ماہر کے خلاف امریکی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان ڈیجارک نے یومیہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز پر عائد پابندیاں ایک "خطرناک مثال” ہیں۔ رکن ممالک اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یا اقوام متحدہ کے کسی ماہر یا عہدیدار کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔
امریکہ نے 9 جولائی کو البانیز کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں، کمپنیوں اور ایگزیکٹوز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر زور دے رہی ہیں۔ اس ماہ کی3 تاریخ کو انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں کہا تھا کہ اسرائیل "جدید تاریخ میں نسل کشی کے سب سے سفاکانہ اقدامات میں سے ایک کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے اسرائیل پر اسلحے کی مکمل پابندی اور تمام تجارتی اور مالیاتی معاہدوں کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔امریکی پابندیوں کے پیش نظر فرانسسکا البانیز نے 10 تاریخ کو کہا کہ وہ انصاف اور بین الاقوامی قانون کا تحفظ ترک نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام نے انہیں "مافیا کے ڈرانے دھمکانے کے طریقوں” کی یاد دلا دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker