پاکستاندلچسپ

افغانستان میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے شدید گرمی کا انوکھا حل ڈھونڈ لیا

کابل(آئی پی ایس )افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے شدید گرمی سے خود کو اور اپنے مسافروں کو بچانے کے لیے ایک تخلیقی حل ڈھونڈ لیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے ایایف پی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں، جہاں درجہ حرارت عمومی طور پر 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے، نیلی ٹیکسیوں کی چھتوں پر ایئر کنڈیشننگ (اے سی) یونٹ بندھے نظر آتے ہیں، جن کی ایگزاسٹ نالی کھڑکی کے ذریعے ٹھنڈی ہوا اندر پہنچاتی ہے۔

ایک ڈرائیور گل محمد نے بتایا کہ تین چار سال پہلے یہاں گرمی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی، ان گاڑیوں کا اے سی سسٹم کام نہیں کرتا تھا اور اس کی مرمت بہت مہنگی تھی، اس لیے میں ایک مکینک کے پاس گیا اور اس سے ایک خاص کولر بنوایا۔32 سالہ گل محمد نے اس سسٹم پر 3000 افغانی (43 امریکی ڈالر) خرچ کیے، یہ سسٹم وہ اپنی ٹیکسی کی بیٹری سے جوڑتا ہے اور اس میں پانی باقاعدگی سے ڈالتا رہتا ہے۔

ایک اور ڈرائیور عبدالباری نے بتایا یہ ( گاڑی کے اندرونی) اے سی سے بہتر کام کرتا ہے، اے سی صرف سامنے کی طرف ٹھنڈک دیتا ہے، یہ کولر پوری گاڑی میں ہوا پھیلاتا ہے۔کچھ ڈیوائسز سولر پینلز سے بھی منسلک ہیں جو ٹیکسی کی چھت پر لگے ہوتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker