تازہ ترینبین الاقوامی

اسرائیلی فوج کا غزہ میں غذائی امداد کے منتظر بچوں پر حملہ، 10 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ (آئی پی ایس )غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے میں 10 بچوں اور 3 خواتین سمیت کم از کم 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس میڈیکل پوائنٹ کو نشانہ بنایا جو بیمار بچوں اور خواتین کو غذائی اور طبی سپلیمنٹس فراہم کر رہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ بچوں، خواتین اور شہریوں کے خلاف قابض فوج کی قتل عام کی پالیسی کو بے نقاب کرتا ہے۔

اسرائیلی بمباری کے ذریعے شہری آبادی، مارکیٹوں اور بنیادی سہولیات کو اندھا دھند نشانہ بنایا جا رہا ہے۔غزہ کے شہدائے الاقصی اسپتال سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں فرش پر بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو دکھایا گیا جنہیں طبی عملہ امداد دے رہا تھا۔اسرائیلی فوج کے دعوی کیا ہے کہ اس نے علاقے میں حماس کے ایک دہشت گرد کو نشانہ بنایا تھا۔ فوج نے اپنے بیان میں بے گناہ افراد کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker