پاکستاناسلام آباد

فضائی آلودگی کا خاتمہ، اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مہم کاآغازکر دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز )گاڑیوں کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کے حوالے سے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مہم کا باقاعدہ آغاز،ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا،مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی تمام گاڑیوں کی انسپکشن شروع کر دی گئی،مہم کا آغاز چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن کی گاڑی سے کیا گیا،کلئیرنس پر چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی گاڑی پر سٹیکر لگایا گیا،

ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم ہیڈ پنجاب ساجد بشیر کی جانب سے مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسپکشن کے لیے لگائے گئے سٹیکرز کو سکین بھی کیا جاسکے گا۔ انسپکشن کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پاک سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری گاڑیوں کی بھی کل انسپکشن کی جائے گی چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان نواز میمن کے مطابق گاڑیوں کے دھویں میں 6 فیصد تک کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار کی اجازت ہوگی

۔6 فیصد یا اس سے کم کاربن مونو آکسائیڈ پر گاڑیوں کو کلئیرنس سٹیکر جاری کیا جائے گا۔6 فیصد سے زائد کاربن مونو آکسائیڈ کی موجودگی پر گاڑیوں کو وارننگ دی جائے گی۔اگلے مرحلے میں مختلف بس اڈوں اور ناکہ جات پر شہریوں کی گاڑیوں کی انسپکشن کی جائے گی۔وارننگ پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker