بین الاقوامی

امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود کو 4.25 فیصد اور 4.5فیصد کے درمیان برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکی فیڈرل ریزرو نے فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس جاری کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیڈ نے وفاقی فنڈز کی شرح کے لئے ہدف کی حد کو 4.25فیصد اور 4.5فیصد کے درمیان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ اگرچہ خالص برآمدی اتار چڑھاؤ نے اعداد و شمار کو متاثر کیا ہے ، لیکن حالیہ اشارے معاشی سرگرمیوں میں مستقل توسیع کی نشاندہی کرتے ہیں اور افراط زر قدرے بلند رہا ہے۔ کمیٹی فالو اپ ڈیٹا، ابھرتے ہوئے منظرنامہ اور خطرات کا بغور جائزہ لے گی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں مکمل روزگار اور افراط زر کو کمیٹی کے 2 فیصد ہدف پر واپس لانے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔
اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر فیڈ کی موجودہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فیڈ نے شرح سود کم از کم 3 فیصد پوائنٹس زیادہ مقرر کی ہے۔ امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال فیڈ کےموجودہ چیئرمین جیروم پاول کے عہدہ چھوڑنے سے قبل ایک شیڈو چیئرمین مقرر کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ شرح سود میں کمی کے لیے فیڈ پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker