پاکستان

ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شفقت محمود

فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اٹک کی عوامی شکایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ چوک میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی۔
چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں ٹیم نے غیر قانونی طور پر قائم ریڑھیاں، رکشے اور سوزوکی گاڑیاں، جن پر فروٹ صدریاں فروخت کی جا رہی تھیں، فوری طور پر ہٹا دیں اور متعدد ریڑھیاں و گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ ان تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔
اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرے گا، اسے قانون کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ہم عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور شہر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اسی طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کی اس مؤثر کارروائی پر شہری حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی مہمات کا دائرہ دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک اور آمدورفت کو سہل بنایا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker