
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک کو امریکہ مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنا نے اور ان پر 10 فیصد نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں چین کی رائے کے بارے میں سوال کیا گیا ۔
پیر کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے اس سوال پر کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد کھلے پن، شمولیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرنا ، بلاک محاذ آرائی میں ملوث نہ ہو نا اور کسی بھی ملک کو نشانہ نہ بنانا ہے۔ترجمان نے کہا کہ محصولات کے نفاذ کے حوالے سے چین نے بارہا اپنا موقف بیان کیا ہے کہ تجارتی اور محصولات کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا رویہ یقیناً ناکام ہو گا ۔