بین الاقوامیٹاپ سٹوری

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور، فریقین کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

دوحہ :فلسطینی باخبر ذرائع کے مطابق، 7 جولائی کی علی الصبح قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا اور فریقین کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے پاس حماس کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کا مناسب اختیار نہیں تھا۔
اس سے قبل ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا تھا کہ مذاکرات کی توجہ جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر مرکوز ہے اور حماس کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت چیف مذاکرات کار خلیل حیا کر رہے ہیں۔ مذاکرات کی پیشرفت سے واقف دو فلسطینی شخصیات کا کہنا تھا کہ تازہ ترین جنگ بندی پیکج جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے، اس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔ اس عرصے کے دوران حماس 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرئیلی افراد کی باقیات واپس کرے گی۔ اس کے علاوہ حماس اس معاہدے کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد میں اضافے اور تنازعے کے خاتمے کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker