
ریوڈی جینرو: برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کولمبیا اور ازبکستان کو بینک کے باضابطہ ارکان کے طور منظور کر لیا گیا ہے ۔
برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے جس کا آغاز برکس ممالک نے مشترکہ طور پر کیا ہے اور اس کا صدر دفتر چین کے شہر شنگھائی میں ہے۔ اس کے قیام کا بنیادی مقصد برکس ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنا ہے۔یہ ادارہ کثیرالجہتی اور علاقائی مالیاتی اداروں کے ضمن میں کام کرتا ہے تاکہ عالمی ترقی اور اقتصادی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔