بین الاقوامیتازہ ترین

ایلون مسک کی جانب سے ’’امریکن پارٹی‘‘کا قیام

ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ "امریکن پارٹی” قائم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ "حمایت اور ؐمخالفت کا تناسب 2:1 ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک نئی پارٹی چاہتے ہیں، اور آپ کو ایک نئی پارٹی ملے گی۔ مسک نے مزید کہا کہ امریکہ "فضول خرچی اور بدعنوانی کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے”، اور اس پارٹی کے قیام کا مقصد عوام کو آزادی واپس دلانا ہے۔
اس پوسٹ کے تحت جب صارفین نے ان سے پوچھا کہ آیا ان کی نئی جماعت 2026 کے وسط مدتی انتخابات یا 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لے گی تو مسک نے جواب دیا کہ اگلے سال۔
حال ہی میں مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بگ اینڈ بیوٹی فل بل پر اختلاف سامنے آیا ہے ۔ 30 جون کو مسک نے ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے جانے والے نام نہاد بگ اینڈ بیوٹی فل ٹیکس اور اخراجات کے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا اور کہا تھا کہ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اگلے دن امریکن پارٹی تشکیل دے دی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker