
بیجنگ:گوئی یانگ بین الاقوامی فورم 2025 برائے ماحولیاتی تہذیب کا آغاز چین کے صوبہ گوئی چو کے شہر گوئی یانگ میں ہوا۔ کئی ممالک کے سیاست دانوں، ماہرین ، اسکالرز اور صنعتی اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار شرکاء نے فورم میں شرکت کی۔
یہ دو روزہ فورم 4 سیکشنز اور 20 تھیم فورمز پر مشتمل ہے ۔ فورم کا موضوع ہے "انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی – عالمی ترقی کی سبز تبدیلی پر تبادلہ خیال”۔ فورم میں بین الاقوامی تنظیموں کو بھی تھیم فورم کی میزبانی کے لیے فعال طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔
یہ فورم اختراعی طور پر ماحولیاتی تحفظ کی نئی مصنوعات اور نئی ٹیکنالوجی کی ریلیز کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا ۔