بین الاقوامی

یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پیوٹن اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک بات چیت

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات، یوکرین کے مسئلے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کریملن کی ویب سائٹ کے مطابق پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ روس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام تنازعات، اختلافات اور تصادم کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہئے۔
بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ پیوٹن کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس سے ناخوش ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker