بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ کی پہلے چین-ترکیہ میڈیا فورم میں شرکت

بیجنگ: پہلا چین- ترکیہ میڈیا فورم ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اور مواصلات کے شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنا اور عوامی تبادلوں اور تکنیکی رابطوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں چین اور ترکیہ کے میڈیا، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد نمائندگان اور مہمانوں نے شرکت کی۔

چین کے مرکزی میڈیا کے نمائندے کی حیثیت سے ، چائنا میڈیا گروپ نے فورم میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے میڈیا پروگرامز کی تیاری ، بین الاقوامی مواصلاتی پلیٹ فارم کی تعمیر ، اور ڈیٹا ویژولائزیشن میں اپنے تازہ ترین تجربات کو متعارف کرایا۔ اس میں ترکیہ میں چائنا میڈیا گروپ کی متعدد اے آئی میڈیا ٹیکنالوجی کی پہلی نقاب کشائی کی گئی ، جن پر شرکاء کی بڑی توجہ دی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker