Uncategorized

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی

تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دے دی۔

ایرانی میڈیا کےمطابق صدرمسعود پزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کےقانون کو باضابطہ طور پر نافذ کردیا ہے۔

ایران کا موقف ہےکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایرانی تنصیبات پرحملے رکوانے میں ناکام رہی،اسرائیلی اور امریکی حملوں کی مذمت بھی نہیں کی۔

گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے قانونی کی منظوری دی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker