بین الاقوامیتازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

امریکی وائٹ ہاوس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ بیان کے مطابق اس حکم نامے میں بعض اشیاء پر برآمدی کنٹرول میں نرمی اور کچھ غیر ملکی ممالک کی جانب سے شام کو امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سے شام کی بین الاقوامی مالیاتی نظام سے تنہائی ختم ہو جائے گی۔
سنہ 1979 میں امریکی حکومت نے شام کو ‘دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک’ قرار دیا اور اس پر اسلحے کی پابندی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔ ٹرمپ نے 13 مئی کو سعودی دارالحکومت ریاض میں کہا تھا کہ وہ شام پر امریکی پابندیاں اٹھانے کا حکم دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker