بین الاقوامی

چین کا کچھ امریکی اور یورپی سیاست دانوں کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے پر زور

بیجنگ:حال ہی میں، امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین اور یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی کے ترجمان نے ہانگ کانگ قومی سلامتی کے قانون کے اجراء اور نفاذ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون اور قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق قوائد و ضوابط پر تنقیدی حملہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو بدنام کیا اور چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی۔ یکم جولائی کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے اس پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہانگ کانگ کا کاروباری ماحول دنیا کی آزاد ترین معیشتوں میں پہلے نمبر پر ہے، ہانگ کانگ بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی حیثیت سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، عالمی مسابقت میں اس کی رینکنگ ٹاپ تھری میں واپس آ گئی ہے اور اس کے ٹیلنٹس کی مسابقت دنیا کے ٹاپ 10 میں واپس آ گئی ہے۔ حقائق نے مکمل طور پر ثابت کیا ہے کہ ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی فلاح و بہبود بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک اچھا قانون ثابت ہوا ہے. ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم متعلقہ سیاستدانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت فوری طور پر بند کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker