تجارت

مہنگائی، بے روزگاری اور تجارتی خسارہ نئے مالی سال کے بڑے چیلنجز ہیں، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے نئے مالی سال کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مہنگائی، بے روزگاری اور تجارتی خسارے جیسے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی قوتِ خرید متاثر ہوئی ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی شدید دباؤ میں ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ نوجوانوں کے لیے سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور تجارتی خسارہ معیشت پر مستقل دباؤ ڈال رہا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ان چیلنجز کے باوجود معاشی امکانات کے در بھی کھلے ہیں، حکومت نے انفراسٹرکچر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ تاہم غربت میں کمی اور معیشت کی بحالی کے لیے مزید ٹھوس پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ حکومت زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے، شرح سود میں کمی لائے، روزگار کے مواقع پیدا کرے اور چھوٹے کاروبار و مقامی صنعتوں کی ترقی پر توجہ دے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدگی سے ان پالیسیوں پر عمل کرے تو نئے مالی سال میں معاشی ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker