
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی رہنمائی پیش کردہ "رکاوٹوں سے پاک معاشرہ تعمیر کرنے اور تمام افراد کے لیے انسانی حقوق کی فراہمی کو فروغ دینے سے متعلق قرارداد کی چین میں قومی قابل رسائی ماحول نمائش گاہ میں نمائش کی گئی، جو اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں موجود ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سؤٹزرلینڈ میں دوسری عالمی تنطیموں میں چینی مندوب چھن شو نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مشترکہ خطاب ، سائیڈ میٹنگ کے انعقاد ، قرارداد کے اسپانسر اور نمائشوں کے اہتمام سمیت دیگر اقدامات سے دنیا بھر میں قابل رسائی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
اکتوبر 2024 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس میں کیمرون، ہونڈوراس، پاکستان اور ترکیہ سمیت 30 ممالک کی جانب سے چین کی جانب سے پیش کی گئی "رکاوٹوں سے پاک معاشرہ کی تعمیر اور تمام افراد کے لیے انسانی حقوق کی فراہمی کو فروغ دینے” کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں قابل رسائی کے بارے میں پہلی موضوعاتی قرارداد ہے۔