بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرح مقبولیت نئی کم ترین سطح پر آگئی ،سروے

نیوز ویک کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کے تازہ ترین سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شرح مقبولیت کم ترین سطح پر گر گئی ہے، 53 فیصد امریکی دوسری صدارتی مدت میں ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور 43 فیصد امریکیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ اقدامات بشمول لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ ز اور میرینز کی تعیناتی اور ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کی وجہ سے ان کے خلاف عوامی عدم اطمینان میں اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker