پاکستانٹاپ سٹوری

سوات واقعہ: ہیلی کاپٹر موجود ہونے کے باوجود تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر کا انکشاف

پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کی سوات واقعے سے متعلق انسپکشن ٹیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی۔

رپورٹ کے مابق سوات میں سیاحوں کے حادثے کے بعد کے پی حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے پی حکومت نے کہا کہ سوات، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد کے لئے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس کا پلان تیار ہوگا۔

ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو کرنے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف بھرتی ہوگا۔

ذرائع صوبائی انسپکشن ٹیم نے کہا کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان رسک تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker