بین الاقوامیٹاپ سٹوری

پاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیوکمار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔

بھارتی ویب سائٹ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیوکمار نے ایک سیمینار کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے اس لیے مارے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے فوج کو پاکستانی فوجی اہداف پر حملے سے روک دیا تھا۔

اگرچہ کیپٹن شیوکمار نے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ "ہم نے کچھ طیارے ضرور کھوئے ہیں۔”

دوسری جانب انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے اس بیان کو "سیاق و سباق سے ہٹ کر” قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس بیان پر وزیرِ اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے قوم سے حقائق چھپائے۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ 5 روزہ جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے چھ جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل تھا، مار گرائے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker