
بیرونی خلا کے پرامن استعمال پر اقوام متحدہ کی کمیٹی کے 68 ویں اجلاس کے دوران ، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور ویانا میں چین کے مستقل مشن نے مشترکہ طور پر ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں” 20 سالوں میں چین کے چاند کی تحقیقات کے پروگرام ” کی کامیابیوں پر ایک نمائش کا انعقاد کیا۔
ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ نے اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ چین سے آئے چاند کی مٹی کے نمونے "خوابوں کا تعاقب کرنے، تحقیق کرنے کی ہمت رکھنے، مشکل مسائل سے مل جل کر نمٹنے اور فائد مند تعاون او ر جیت جیت کے حصول” کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں، اور مساوات، باہمی فائدے، پرامن استعمال ، اشتراک اور جامع ترقی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے چین کے تعمیری موقف کو ظاہر کرتے ہیں، اور چاند کی تحقیقات پر بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاند کی مٹی نے ہمیں اقوام متحدہ اور بیرونی خلا کے پرامن استعمال سے متعلق کمیٹی کے پلیٹ فارم پر انسانیت کی پرامن خلائی تلاش اور استعمال کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے قریب لایا ہے۔
تمام فریقین نے کہا کہ چین کے چاند کی تحقیقات کے پروگرام کی عظیم کامیابیاں تمام انسانیت کا فخر ہیں۔ انہوں نے چین کے بین الاقوامی تعاون کے مواقع کے اشتراک کو انتہائی سراہا ، اور چین کے بین الاقوامی خلائی تعاون کے منصوبوں میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔