
بیجنگ: چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت تجارت چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھائے گی اور مشترکہ طور پر ترقی و خوشحالی کو فروغ دے گی۔
ترجمان نے کہا کہ چین جوائنٹ اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیٹی اور دیگر میکانزم کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرے گا، تمام سطحوں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے گا۔جنوبی ایشیائی ایکسپو کے برانڈ کو وسعت اور مضبوط بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کےلیے چینی کاروباری اداروں کی حمایت جاری رکھے گا۔