بین الاقوامی

امید ہے ایران اسرائیل جنگ بندی برقرار رہے گی، چین

یہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور تمام فریقین اس پر مخلصانہ عمل کریں گے۔ اس بار کسی قسم کی دھوکہ دہی نہیں کی جائے گی۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت سے قبل، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے متعلق سی ایم جی سے خصوصی بات چیت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور تمام فریقین اس پر مخلصانہ عمل کریں گے۔ اس بار کسی قسم کی دھوکہ دہی نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی مشرقی ٹائم کے مطابق 23 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ اسرائیل اور ایران "جامع اور مکمل جنگ بندی” معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ ایران اور اسرائیل دونوں نے 24 جون کو جنگ بندی قبول کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم، اسی دن بعد ازاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر "جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی” اور دوبارہ حملے کرنے کے الزامات لگائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker