بین الاقوامی

بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔بد ھ کے روز ایکواڈور کے صدر نوبوا، سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ، کرغزستان کے وزیر اعظم کاشمالیئیف، سینیگال کے وزیر اعظم سونکو، ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن اور 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1700 سے زائد نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔لی چھیانگ نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔

ہمیں غیر متزلزل طور پر جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو اپنانا چاہئے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا چاہئے، اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہئے. ایک یہ کہ تضادات اور اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے۔ چین بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے تیار ہے۔ دوسرا یہ کہ باہمی فائدے مند تعاون میں مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ چین ایپک، ایس سی او، برکس اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی تعاون میں فعال طور پر شرکت جاری رکھے گا اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا۔

تیسرا یہ ہے کہ ترقی کی تلاش میں باہمی کامیابی حاصل کی جائے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تعاون کے منافع کو وسیع کرنے اور ترقی کے ثمرات بانٹنے کا خواہاں ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین فعال طور پر عالمی مارکیٹ میں ضم ہوتا رہے گا اور عالمی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور چین کے ساتھ مل کر ترقی کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔لی چھیانگ نے ایکواڈور کے صدر ، کرغیز وزیر اعظم اور ویتنام کے وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker