کھیل

گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، سید شجر عباس

لندن : چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام ایک تاریخی اور خوش آئند قدم ہے، جو علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کے قیام کا جو ہدف ہم نے چھ ماہ کے لیے مقرر کیا تھا، وہ صرف دو ماہ کے اندر مکمل ہو جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقے کے نوجوان کرکٹ سے بھرپور لگن اور دلچسپی رکھتے ہیں۔سید شجر عباس نے کہا کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ سمر کیمپ میں درجنوں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کا سکلز کرکٹ اکیڈمی پر بھرپور اعتماد ہے۔

انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقل مزاجی اور جذبے کے ساتھ اکیڈمی سے جڑے رہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔سید شجر عباس نے گوجر خان کرکٹ ایسوسی ایشن، چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ، آرگنائزر مامون حفیظ، رضوان روضی، زبیر قریشی اور تمام ٹیم کا سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی دن رات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی مستقبل میں بھی نوجوانوں کو معیاری تربیت فراہم کرتی رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker