بین الاقوامی

ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا، صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کرسٹی کوینٹری

بیجنگ:کرسٹی کوینٹری نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی نئی صدر کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھالنے کے بعد چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ یہ ان کا آئی او سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا میڈیا انٹرویو تھا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ” آج کی تقریب حوصلہ افزا، خوشی اور جذبات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ صدر باخ کی بارہ سالہ خدمات کا ایک خراج تحسین ہے اور مستقبل کی بہترین شروعات ہے۔ میں آئندہ سالوں میں بہتر کام کرنے کی منتظر ہوں”۔

کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا؛ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا مضبوطی سے تحفظ کریں ۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ آج چین میں تقریباً 100 ملین لوگوں نے یہ تقریب براہ راست دیکھی، جو اولمپک تحریک کے لیے چین کے مضبوط عزم کا مظہر ہے، یہ جذبہ اولمپک تحریک کے لیے انتہائی اہم ہے، اور ہم بھی چین کے ساتھ اسی عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker