بین الاقوامی

یورپی یونین کی جانب طبی آلات کی سرکاری خریداری میں چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر پابندی، چین کی مخالفت

بیجنگ: یورپی کمیشن نے اعلان کیا کہ وہ چینی کمپنیوں اور مصنوعات کو یورپی یونین کے طبی آلات کی عوامی خریداری میں حصہ لینے سے روک دے گا۔ اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سرکاری خریداری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چینی کاروباری اداروں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس بار،چین کی خیر سگالی اور خلوص کو نظر انداز کرتے ہوئے، یورپی یونین نے یک طرفہ طور پر نئی تحفظ پسند انہ رکاوٹیں پیدا کی ہیں، جو نہ صرف چینی کمپنیوں کے مفادات، بلکہ منصفانہ مسابقت کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں. چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،اور یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو درست کرے، اور چین چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker