بین الاقوامی

سولہویں سمر ڈیووس فورم میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ شریک ہوں گے

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وزیراعظم چین لی چھیانگ 24 تا 25 جون کو تھیان جن شہر میں منعقد ہونے والے 16 ویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیراعظم لی چھیانگ افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے ،فورم میں شریک غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کریں گے اور غیرملکی صنعتی و کاروباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ایکواڈور کے صدر ڈینیل نوبوا، سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ، کرغزستان کے وزیر اعظم کاشمالیئیف، سینیگال کے وزیر اعظم سونکو اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن فورم میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں سیاسی، کاروباری، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1700 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker