
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے بتایا کہ ایران اور دیگر ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، وزارت ٹرانسپورٹ، سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور دیگر محکموں کی مشترکہ کوششوں سے 3 ہزار 125 چینی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ان میں 10 ماہ کے بچے، عمر رسیدہ افراد اور ہانگ کانگ اور تائیوان کے رہنے والے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل میں چینی سفارت خانے کی مدد سے اسرائیل سے 500 سے زائد چینی شہریوں بحفاظت نکلے اور کچھ برطانوی، بھارتی اور پولینڈ کے شہریوں کی محفوظ منتقلی میں بھی مدد کی گئی ہے۔
گو جیا کھون نے کہا کہ ہم انخلا کے دوران ایران، آذربائیجان، ترکمانستان، آرمینیا، ترکیہ، عراق، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت، مصر اور اردن کی جانب سے قیمتی حمایت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔