بین الاقوامی

اسرائیل اور ایران تنازع کے بعد ایران میں کم از کم 430 افراد جاں بحق ، 3500 زخمی

ایرانی وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق 13 جون کو اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے ایران میں کم از کم 430 افراد جاں بحق اور 3500 زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ،آذربائیجان میں چینی سفارت خانے کے مطابق 20 جون رات 12 بجے تک 740 سے زائد چینی شہریوں کو آستانہ بندرگاہ کے ذریعے ایران سے آذربائیجان منتقل کیا جا چکا ہے۔ جب کہ 20 جون کو اسرائیل میں چین کے سفیر شیاؤ جون کا کہنا تھا کہ تقریباً 400 افراد کو اسرائیل سے نکال لیا گیا ہے جن میں چینی طلباء، سیاح، کاروباری افراد ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ہم وطن شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker