بین الاقوامی

ایران کے جنیوا میں تین یورپی ممالک کے ساتھ تین گھنٹے خفیہ مذاکرات

ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ جیوا میں تین گھنٹوں تک بات چیت کی ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی تصادم کے بعد ایران نے پہلی مرتبہ مغربی ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ آمنے سامنے مشاورت کی ہے۔فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور تمام فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے خطے میں صورتحال مزید خراب ہو اور امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے کسی حل تک پہنچ جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایران پر اسرائیل کے حالیہ فوجی حملے کی مذمت کی گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات، توانائی اور فوجی بنیادی تنصیبات کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر رہائشی اور میڈیا کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر پر حملہ کیا گیا تو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے سب سے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ماحول میں تابکار مواد کی "بہت بڑی مقدار” کا اخراج ہوسکتا ہے۔
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کے لیے کہنا مشکل ہے اور وہ فائر بندی کی حمایت کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس گیبرڈ نے یہ کہتے ہوئے غلط کہا تھا کہ "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ ٹرمپ کا خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے چند ہفتوں یا مہینوں دور ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی اے ای اے کے پاس ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ ایران کو جوہری ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ روس پرامن جوہری توانائی کی ترقی میں ایران کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker