بین الاقوامی

آبنائے تائیوان سے برطانوی جہاز کے گزرنے کے پورے عمل کی نگرانی کی گئی، چائنا ایسٹرن تھیٹر

بیجنگ: چائنا ایسٹرن تھیٹر کے بحریہ کے ترجمان سینئر کرنل لیو رن کھہ نے بتایا کہ 18 جون کو برطانوی ساحلی گشتی جہاز "سپی” آبنائے تائیوان سے گزرا اور کھلے عام اس کی تشہیر کی گئی۔چائنا ایسٹرن تھیٹر نے پورے عمل کی نگرانی کی اور اس سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے فوجیوں کو منظم کیا۔ برطانیہ کی جانب سے متعلقہ ریمارکس قانونی اصولوں کو توڑ مروڑ کے پیش کرتے ہیں اور لوگوں کو الجھن میں ڈالتے ہیں ۔ ان کے اقدامات جان بوجھ کر صورتحال میں خلل ڈالتے ہیں اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چائنا یسٹرن تھیٹر میں موجود فوجی ہمیشہ ہائی الرٹ پر رہیں گے اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker