بین الاقوامی

بین الاقوامی برادری خصوصاً بااثر بڑے ممالک کو اسرائیل ایران تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہیے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں بلومبرگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آئندہ امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق پوچھا گیا۔

چینی ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کشیدہ اور حساس ہے اوربے قابو ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔
چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو اور دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔ عالمی برادری، خاص طور پر بااثر بڑے ممالک کو غیر جانبدارانہ موقف اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تاکہ جنگ بندی ، بات چیت اور مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں، اور علاقائی صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے اور کسی بڑی تباہی کے وقوع پزیر ہونے کو روکا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker